آنکھیں ٹھنڈی کرے۔
حضرت حاجی اِمدَادُاللہ مہاجر مکی عَلَیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے حضور ِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ و َاٰلِہ و َسَلَّم کی خواب میں زیارت کے حصول کا طریقہ یوں بیان کیا ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد پوری پاکی سے نئے کپڑے پہن کر خوشبو لگا کر ادب سے مدینہ ٔ منورہ کی طرف منہ کرکے بیٹھے، اور خُدا (عَزَّوَجَلَّ ) کی درگاہ میں جمالِ مبارک آنحضرت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ و َاٰلِہ و َسَلَّم کی زیارت حاصل ہونے کی دُعا کرے اور دل کو تمام خیالات سے خالی کر کے آنحضرت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ و َاٰلِہ و َسَلَّم کی صورت کا سفید شفاف کپڑے اور سبز پگڑی (عمامے) اور منوّر چہرہ کے ساتھ تصور کرے اور اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ کی داہنے اور اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللہ کی بائیں اور اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیْبََ اللہ کی ضرب دل پر لگائے اور متواتر جس قدر ہو سکے درود شریف پڑھے اس کے بعد طاق عدد میں جس قدر ہو سکے اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا اَمَرْتَنَا اَنْ نُّصَلِّیَ عَلَیْہِ اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا ھُوَ اَھْلُہ اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْضَاہُ اور سوتے وقت اکیس بار سورۂ نصر پڑھ کر آپ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ و َاٰلِہ و َسَلَّم )کے جمال مبارک کا تصور کرے اور درود شریف پڑھتے وقت سر قلب کی طرف اور منہ قبلہ کی طرف (کر کے )داہنی کروٹ