Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
240 - 479
 ثبوت ملتا ہے (1) اور غزوئہ حنین کے موقعہ پر فرشتے بھی سر پر سبز عمامے کا تاج سجائے مسلمانوں کی مدد کیلئے تشریف لائے تھے۔(2) 
	خَاتَمُ المُحَدِّثِین حضرت علّامہ شیخ عبدالحق محدّث دہلوی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں ، ’’دستار مبارک آنحضرت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم در اکثر اوقات سفید بود و گاہے سیاہ و احیاناً سبز یعنی سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کا مبارک عمامہ اکثر سفید اور کبھی سیاہ اور بعض اوقات سبز ہوتا۔ (کشف الالتباس فی استحباب اللباس، ص ۳۸) 
	مزید فرماتے ہیں : ’’بہترین لباس سفید ست و بدستارِ سیاہ یا سبز‘‘ یعنی بہترین لباس سفید ہے اور عمامہ میں سیاہ و سبز رنگ (باندھنا)۔ ( کشف الالتباس فی استحباب اللباس،ص ۳۹) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مرکزالاولیاء لاہور کی بادشاہی مسجد میں رکھے ہوئے سبز گنبد والے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کی طرف منسوب عمامہ مبارکہ کا رنگ بھی سبز ہے جس کا جی چاہے زیارت کر کے اپنی


1…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب اللباس ، باب من کان یعتم بکور واحد ، ۱۲/۵۴۵، حدیث:۲۵۴۸۹)
2…تفسیر خازن، پ ۹، الانفال، تحت الآیۃ۹، ۲/۱۸۲