شریف باندھا اور یہ وہ عمامہ مبارک تھا کہ جو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جنگ میں باندھا کرتے تھے۔ (فتوح الشام، معرکۃ حمص، ۱/۱۴۶)
تابعین کِرام کے سرخ عمامے
حضرت سیّدنا اَسوَد بن شَیبان رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں :رَاَیْتُ الشَّعْبِیَّ بِالْکُوفَۃِ عَلَیْہِ دُرَّاعَۃٌ حَمْرَائُ لَیْسَ عَلَیْہِ رِدَائٌ وَعِمَامَۃٌ حَمْرَائُ یعنی میں نے حضرت سیّدنا شعبی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِیکو کوفہ میں دیکھا، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سرخ جبہ زیبِ تن کیے ہوئے تھے ، آپ نے چادر تو نہیں اوڑھی تھی البتہ سرخ عمامہ شریف باندھ رکھا تھا۔ (طبقات ابن سعد ،طبقات الکوفیین، الطبقۃ الثانیۃ ممن روی عن عبد اللہ بن عمر الخ، عامر بن شرحبیل ، ۶/۲۶۴)
سبز عمامہ
آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کا سبز عمامہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ سبز عمامہ شریف بھی سبز سبز گنبد کے مکین رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم سے پہننا ثابت ہے۔(1) نیز مہاجر صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے بھی سبز عمامے شریف پہننے کا
1…کشف الالتباس فی استحباب اللباس، ص ۳۸