{5}برھانِ ملّت کا سفید عمامہ
خلیفۂ اعلیٰ حضرت ،بُرہانِ ملّت حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد بُرھانُ الحق قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بالعموم سفید عمامہ شریف سر پر سجایا کرتے تھے ۔
(برھانِ ملت کی حیات و خدمات ، ص ۸)
{6}حضرت پیر سواگ کا سفید عمامہ
خواجۂ خواجگان ، حضرت خواجہ غلام حسن سواگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سفید عمامہ شریف باندھا کرتے اور کبھی کبھی سُرخ رنگ کی لُنگی بھی استعما ل فرما لیا کرتے تھے۔ (فیوضاتِ حسینیہ، ص۱۲۲)
{7}سیدی قطبِ مدینہ کا سفید عمامہ
مرشدِ امیرِ اہلسنّت ، مرید و خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، میزبانِ مہمانانِ مدینہ ، قطبِ مدینہ ،حضرت علّامہ مولانا ضیاء الدین احمد مَدَنی قادری رضوی عَلیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سفید عمامہ استعمال فرماتے (تھے اور) عمامہ کے نیچے مکاوی ٹوپی پہنتے (تھے )، سردیوں میں کبھی اونی ٹوپی استعمال فرماتے تو اس کے نیچے سوتی ٹوپی ہوتی۔
(سیدی ضیاء الدین القادری ، ۱/۵۶۸)
غوث پا ک نے سفیددستارعطافرمائی
صاحبِ سَفِینَۃُ الاولِیاء لکھتے ہیں :(استاذالعلمائ) اخوند نِعمتُ اللہ