Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
230 - 479
  عمامے شریف کا ایک بالشت سے زائد شملہ اپنے پیچھے لٹکائے ہوئے تھے۔ 
(تاریخ الاسلام ، ۷/۲۲۲)
{8}سیّدنا محمد بن سیرین کا سفید عمامہ 
	حضرت سیّدنا اَ بُوخَلدَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِیرِینَ یَتَعَمَّمُ بِعِمَامَۃٍ بَیْضَائَ لاطِیَّۃٍ قَدْ اَرْخٰی ذُوَابَتَہَا مِنْ خَلْفِہِ یعنی میں نے حضرت سیّدنا محمد بن سِیرِین عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللہِ المُبِیْن کو سفید عمامہ شریف باندھتے دیکھا جو کہ سر سے چمٹا ہوا تھا، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے شملہ پیٹھ کے پیچھے لٹکا رکھا تھا ۔ (طبقات ابن سعد ، الطبقۃ الثانیۃ ممن روی عن عثمان و علی الخ ،محمد بن سیرین ،۷/۱۵۳) 
	حضرت سیّدنا مَہْدِی بن مَیْمُوْن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : میں نے حضرت سیّدنا محمد بن سِیرِین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو طیلسان پہنے دیکھا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سردیوں میں سفید چادر ، سفید عمامہ شریف استعمال فرماتے اور اونٹ کے بالوں سے بنا کمبل اوڑھا کرتے تھے۔ 
(سیراعلام النبلاء ، محمد بن سیرین، ۵/۴۹۵، رقم:۶۱۳) 
{9}سیّدنا امام شَعبِی کا سفید عمامہ 
	حضرت سیّدنا حسن بن صالح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے والد سے روایت