Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
229 - 479
 نَافِعَ بْنَ جُبَیْرٍ یَلْبَسُ قَلَنْسُوَۃً اَسْمَاطًا وَعِمَامَۃً بَیْضَاءَ یعنی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرت سیّدنا نافع بن جُبَیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو اونی ٹوپی اور سفید عمامہ شریف پہنے ہوئے دیکھا۔ (طبقات ابن سعد ، الطبقۃ الثانیۃ من اھل المدینۃ من التابعین ،نافع بن جبیر ، ۵/۱۵۸) 
{6}سیّدنا سالِم کا سفید عمامہ 
 	حضرت سیّدنا خالد بن ابو بکر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ عَلٰی سَالِمٍ قَلَنْسُوَۃً بَیْضَائَ وَرَاَیْتُ عَلَیْہِ عِمَامَۃً بَیْضَائَ یَسْدِلُ خَلْفَہُ مِنْہَا اَکْثَرَ مِنْ شِبْرٍیعنی میں نے حضرت سیّدنا سالِم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سفید ٹوپی اور سفید عمامہ شریف پہنے دیکھا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس کا ایک بالشت سے زائد شملہ اپنے پیچھے لٹکایا کرتے تھے۔ (طبقات ابن سعد ،الطبقۃ الثانیۃ من اہل المدینۃ من التابعین، سالم بن عبداللہ، ۵/۱۵۱) 
{7}سیّدنا قاسم بن محمد کا سفید عمامہ 
	اسی طرح کی ایک روایت ان ہی سے حضرت سیّدنا قاسم بن محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے متعلق بھی مروی ہے ، فرماتے ہیں : رَاَیْتُ عَلَی الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عِمَامَۃً بَیْضَائَ وَقَدْ سَدَلَ خَلْفَہُ مِنْہَا اَکْثَرَ مِنْ شِبْرٍ یعنی میں نے حضرت سیّدنا قاسم بن محمدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کوسفید عمامہ شریف پہنے دیکھا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ