نے عمامے کا بالشت بھر شملہ اپنے پیچھے لٹکایا ہوا تھا۔ (طبقات ابن سعد ، الطبقۃ الاولی من اہل المدینۃ من التابعین، سعید بن المسیب، ۵/۱۰۵)
{3}سیّدنا سعید بن جُبَیر کا سفید عمامہ
حضرت سیّدنا اِسماعیل بن عبدالملک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ عَلٰی سَعِیْدِ بنِ جُبَیْرٍ عِمَامَۃً بَیْضَاء یعنی میں نے حضرت سیّدنا سعید بن جُبَیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سفید عمامہ شریف باندھے دیکھا۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب اللباس، فی لبس العمائم البیض، ۱۲/۵۴۱، حدیث:۲۵۴۷۳)
{4}سیّدنا عِکرِمہ کا سفید عمامہ
حضرت سیّدنا عبدالحمید بن بَہرام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ عِکْرِمَۃَ اَبْیَضَ الْلِحْیَۃِ عَلَیْہِ عِمَامَۃٌ بَیْضَآئُ طَرَفُھَا بَیْنَ کَتِفَیْہِ قَدْ اَدَارَہَا تَحْتَ لِحْیَتِہٖ یعنی میں نے حضرت سیّدنا عِکرِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سفید داڑھی اور سفید عمامہ میں دیکھا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عمامہ کو ٹھوڑی کے نیچے سے گھما کر باندھا ہوا تھا (یعنی تحنیک کی ہوئی تھی) اور اس کا شملہ دونوں شانوں کے درمیان لٹکایا ہوا تھا۔ (سیر اعلام النبلاء ، الطبقۃ الاولی من التابعین، عکرمۃ، ۵/۵۰۶)
{5}سیّدنا نافع بن جُبَیر کا سفید عمامہ
حضرتسیّدنا اَ بُوالغُصن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ :اَ نَّہ رَاٰی