ابورافع مدنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔ (طبقات ابن سعد، ابورافع الصائغ، ۷/۸۸)
تابَعینِ عُظّام کے سفید عمامے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! چونکہ تابعینِ عُظَّام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان بھی مختلف رنگوں کے عمامے سجایا کرتے تھے اور ان ہی میں سے بعض تابَعِینِ عُظَّام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان سفید عمامے شریف بھی سجایا کرتے تھے جن میں سے کچھ کے مبارک عماموں کا یہاں ذکر کیا گیا ہے چنانچہ
{1}سیّدنا امام زین العابدین کا سفید عمامہ
حضرت سیّدنامحمد بن ہِلال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : رَاَیتُ عَلِیَ بنَ الحُسَینِ یَعتَمُّ بِعِمَامَۃٍ بَیضَائَ فَیُرخِی عِمَامَتَہ مِن وَّرَائِ ظَھرِہ یعنی میں نے حضرت سیّدنا علی بن حسین (یعنی امام زین العابدین) رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سفید عمامہ شریف باندھتے دیکھا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ عمامہ کا شملہ اپنی پیٹھ مبارک پر لٹکا تے تھے۔ (تاریخ الاسلام، ۶/۴۳۲، تاریخ ابنِ عساکر، ۴۱/۳۶۵واللفظ لہ)
{2}سیّدنا سعید بن مُسیّب کا دھاری دار عمامہ
حضرت سیّدنا محمد بن ہِلال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت سیّدنا سعید بن مُسَیَّب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو باریک نرم ٹوپی پر ایسا سفید عمامہ شریف باندھے دیکھا جس میں سرخ دھاریاں تھیں اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ