{3}سیّدنا اَبوہریرہ کا سفید عمامہ
حضرت سیّدنا منصور بن عبدالحمید بن ارشد عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْاَکْرَم جو اہلِ مَرْوْ کے ضَعِیفُ العمر شخص تھے، فرماتے ہیں : میں نے صحابیٔ رسول حضرت سیّدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کومقامِ قَزوِین میں یوں دیکھا کہ عَلَیْہِ عِمَامَۃٌ بَیْضَاء قَدْ خَضَبَ بِالصُّفْرَۃِیعنی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سفید عمامہ شریف باندھے اور زرد خضاب لگائے ہوئے تھے۔ (التدوین فی اخبار قزوین، ۱/۸۵)
{4}سیّدنا جابر کا سفید عمامہ
حضرت سیّدنا ابوبکر المدنی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : حضرت سیّدنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تہبند ٹخنوں سے اوپر رکھا کرتے اور سر پر سفید عمامہ شریف باندھتے تھے ، میں نے دیکھا کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عمامے کا شملہ اپنی پشت پر چھوڑ رکھا تھا۔ (سیر اعلام النبلاء ،جابر بن عبد اللہ الخ ، ۴/۳۳۹)
{5}سیّدنا ابورافِع مَدَنی کا سفید عمامہ
حضرت سیّدنا اَ بُوغَاضِرَہ عَنَزِی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی بیان فرماتے ہیں : ایک روز میں مسجدِحرام میں تھا کہ سفید عمامہ شریف سجائے ، ایک عمر رسیدہ بزرگ عصا کے سہارے چلتے ہوئے میرے پاس سے گزرے۔ میرے خیال میں وہ عصا نیزے کی لکڑی کا تھا۔ مسجد میں موجود لوگوں نے مجھے بتایا کہ یہ صحابیٔ رسول حضرت سیّدنا