حضرت علامہ جلال الدین سیوطی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی نے جواب میں زرد عمامہ شریف والی روایات کے ضمن میں یہ حدیث بھی ذکر فرمائی کہ حضرت سیّدنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے مروی ہے: کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَسَلَّم یُصَفِّرُ ثِیَابَہ یعنی نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم اپنے کپڑوں کو زرد رنگا کرتے تھے۔ (الحاوی للفتاوی ، کتاب البعث ، ذکر ما وقع لنا من روایۃ الحسن عن علی، ۲/۱۲۶)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے حضرت سیّدنا امام جلال الدین سیوطی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی کا ’’ زرد عمامے‘‘ سے متعلق سوال کے جواب میں ’’زرد لباس ‘‘ والی حدیث پیش کرنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ لباس کے اطلاق میں عمامہ بھی شامل ہے، ورنہ سوال و جواب میں مُطابَقَت ہی نہ ہوگی جو کہ علامہ جلال الدین سیوطی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی جیسی شخصیت کے متعلق تصور بھی نہیں کی جا سکتی۔ خاص سفید عمامہ شریف کے متعلق بھی بعض روایات ہیں چنانچہ
رسول اللہ کا سفید عمامہ
حضرت سیّدنا ابو سعید خُدرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسلَّم درِدولت سے باہر تشریف لائے جب کہ لوگ زیارت کے لیے جمع تھے اور آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسلَّم (کی طبیعت