رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے فرمایا: اِلْبَسُوا الثِّیَابَ الْبِیضَ فَاِنَّہَا اَطْیَبُ وَاَطْہَرُ وَکَفِّنُوا فِیہَا مَوْتَاکُمْ یعنی سفید لباس پہنو بے شک یہ ستھرا اور پاکیزہ ہے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفن دو۔
(معجم الاوسط، باب العین ، من اسمہ علی، ۳/۷۹، حدیث:۳۹۱۹)
حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے فرمایا: خَیْرُ ثِیَابِکُمُ الْبَیَاضُ فَالْبَسُوْہَا وَ کَفِّنُوا فِیہَا مَوْتَاکُمْ یعنی تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر سفید ہیں ، پس اِنہیں پہنو اور اِن ہی میں اپنے مردوں کو کفن دو۔ (ابن ماجہ، کتاب اللباس، باب البیاض من الثیاب، ۴/۱۴۵، حدیث:۳۵۶۶)
حضرت سیّدنا ابوقِلابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے فرمایا: اِنَّ مِنْ اَحَبِّ ثِیَابِکُمْ اِلَی اللہِ الْبَیَاضَ فَصَلُّوا فِیہَا وَکَفِّنُوا فِیہَا مَوْتَاکُمْ یعنی بے شک اللہ تعالٰی کے نزدیک تمہارے لباسوں میں پسندیدہ لباس سفید ہے ،تم اس میں نماز ادا کرو اور اسی میں اپنے مردوں کو کفن دو۔
(طبقات ابن سعد ، ذکر لباس رسول اللہ وما روی فی البیاض، ۱/۳۴۸)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سفید لباس کی فضیلت میں چند روایات آپ نے ملاحظہ فرمائیں ان کے علاوہ کئی اور روایات بھی ہیں جن میں سفید لباس پہننے کی