Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
215 - 479
 زرہ پہن کر اس پر اونی جُبَّہ مبارک پہن رکھا تھاجبکہ سر مبارک پر یمن کا بنا ہوا زرد عمامہ شریف باندھ رکھا تھا اور اس کا شملہ بھی لٹکایا ہوا تھا۔ 
(فتوح الشام، المعارک فی فلسطین، ۲/۱۷) 
زعفرانی عمامہ
رسول اللہ کا زعفرانی عمامہ 
	(۱)حضرت سیّدنا عبداللہ بن جعفر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَوْبَیْنِ مَصْبُوْغَیْنِ بِزَعْفَرَانَ وَ رِدَائٌ وَ عِمَامَۃٌ یعنی میں نے نبی ٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کو زعفران سے رنگے ہوئے دو کپڑے’’ چادر اور عمامہ ‘‘پہنے ہوئے دیکھا۔ (مستدرک حاکم، ذکر عبداللہ بن جعفر الخ، سخاوۃ عبداللہ بن جعفر، ۴/۷۳۹، حدیث:۶۴۷۴) 
	(۲)حضرت سیّدنا یحییٰ بن عبداللہ بن مالک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِق فرماتے ہیں : اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَصْبَغُ ثِیَابَہ بِالزَّعْفَرَانِ حَتَّی العِمَامَۃ یعنی  نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسلَّم اپنے کپڑوں کے ساتھ عمامے کو بھی زعفران سے رنگا کرتے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ، کتاب اللباس، باب فی الثیاب الصفر للرجال، ۱۲/۴۷۶، حدیث:۲۵۲۴۳) 
	(۳)حضرت سیّدنا عبداللہ بن جَعفَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے