Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
214 - 479
 نزدیک زرد رنگ بھی نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کا پسند یدہ تھا۔ 
(مسند عبد بن حمید ، احادیث ابن عمر ، ۱/۲۶۵، حدیث:۸۴۰) 
{2}سیّدنا خالد بن ولید کا زرد عمامہ 
	حضرت امام ابوعبداللہ محمد بن عمر واقدی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی نقل فرماتے ہیں کہ حضرت سیّدنا خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعالٰی عَنہ نے میدانِ جنگ میں سرخ لباس زیبِ تن فرما کر زرد عمامہ شریف باندھ رکھا تھا۔ (فتوح الشام، ص۴۷ مخطوط مصور) 
{3}سیّدنا عبداللہ بن بُسر کا زرد عمامہ 
	حضرت سیّدنا عمران بن بِشر حَضْرَمِی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :   میں نے صحابیٔ رسول حضرت سیّدنا عبد اللہ بن بُسْر رَضِیَ اللہُ تَعالٰی عَنہ کی زیارت کی آپ رَضِیَ اللہُ تَعالٰی عَنہ نے زرد عمامہ شریف سجا کر زدر چادر زیبِ تن کر رکھی تھی۔ (اتحاف الخیرۃ المہرۃ ، کتاب اللباس، باب ما جاء فی لبس  المصبوغ بالصفرۃ ، ۶/۷۷، حدیث:۵۵۰۳) 
{4}سیّدنا عمرو بن عاص کا زرد عمامہ 
	حضرت امام ابوعبداللہ محمد بن عمر واقدی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی نقل فرماتے ہیں : معرکۂ فلسطین کے موقع پر حضرت سیّدنا عمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ لوگوں کی جانب اس شان سے تشریف لائے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  نے