رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے فرمایا : اے ابوبکر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) تمہیں مبارک ہو، یہ جبریلِ امین عَلَیْہِ الصلٰوۃُ وَالسَّلام ہیں جو آسمان و زمین کے درمیان زرد عمامہ شریف باندھے اپنے گھوڑے کی لگام پکڑ ے آ رہے ہیں۔ (الریاض النضرۃ فی مناقب العشرۃ، القسم الثانی، الباب الاول ، الفصل التاسع فی خصائصہ، ذکر شدۃ باسہ و ثبوتہ یوم بدر ، ۱/۱۴۰)
صحابۂ کرام کے زرد عمامے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! چونکہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان مختلف رنگوں کے عمامے سجایا کرتے تھے اور ان ہی میں سے بعض صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان زرد عمامے شریف بھی سجایا کرتے تھے جن میں سے چند ایک کے مبارک عماموں کا یہاں ذکر کیا گیا ہے چنانچہ
{1}سیّدنا عبداللہ بن عمر کا زرد عمامہ
حضرت سیّدنا زید بن اسلم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الاَکرَم حضرت سیّدنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما کے متعلق فرماتے ہیں : اَ نَّہٗ کَانَ یَسْتَحِبُّ الصُّفْرَۃَ حَتّٰی فِی الْعِمَامَۃِ وَزَعَمَ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ کَانَ یَسْتَحِبُّ الصُّفْرَۃَ یعنی حضرت سیّدنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا زرد رنگ پسند فرمایا کرتے تھے یہاں تک کہ عمامہ شریف میں بھی ، اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کے