Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
210 - 479
زرد عمامہ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  نبیٔ رحمت، شَفِیعِ اُمت، مالک کوثر و جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم سے عمامہ شریف کے جو رنگ منقول ہیں ان میں سے ایک رنگ زرد بھی ہے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کا زرد عمامہ شریف باندھنا کئی احادیث سے ثابت ہے، نیز حضرت سیّدنا جبریلِ امین عَلَیہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، ملائکہ عظام ، صحابۂ کرام رِضوَانُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِم اَجمَعِین کا زرد عمامے پہننا بھی منقول ہے چنانچہ 
سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کا زرد عمامہ 
	(۱)حضرت سیّدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللہِ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) وَعَلَیْہِ قَمِیْصٌ اَصْفَرُ وَرِدَائٌ اَصْفَرُ وَعِمَامَۃٌ صَفْرَائُ یعنی رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم ہمارے پاس اس حال میں تشریف لائے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم زرد قمیص و چادر زیبِ تن کیے اور زرد عمامہ شریف سجائے ہوئے تھے۔ 
(تاریخ ابن عساکر ، حرف العین ، عبد الرحمن بن سعد الخیر، ۳۴/۳۸۵)
	(۲)اُستاذُالمُحَدِّثِین حضرت علامہ مفتی وصی احمد مُحدِّث سُورَتی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی  عمامہ شریف کے متعلق اپنی تصنیفِ لطیف’’کَشفُ الغَمَامَہ عَن سُنِّیَّۃِ العِمَامَہ‘‘ صفحہ 20پر حدیث پاک نقل فرماتے ہیں کہ : (حضرت سیّدنا ) فضل