لم یشہد بدرا، عبد اللہ بن عمرو بن العاص، ۴/۲۰۰)
{3}سیّدنا عبداللہ بن حارث کا حرقانی عمامہ
حضرت سیّدنا عبیداللہ بن ابوجعفر رَحمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیہ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْئٍ عِمَامَۃً حَرْقَانِیَّۃً یعنی میں نے حضرت سیّدنا عبداللہ بن حارث بن جَزء زُبیدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو حرقانی رنگ کا عمامہ شریف سجائے دیکھا۔ (طبقات ابن سعد ، تسمیۃ من نزل مصرمن اصحاب رسول اللہ، عبد اللہ بن الحارث بن جزء الزبیدی، ۷/۳۴۵)
تابعینِ عُظّام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام کے حرقانی عمامے
تابعینِ عُظّام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلاَم میں سے حضرت سیّدنا محمد بن حَنَفِیہَّ رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اور حضرت سیّدنا حسن بصری عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی کے حرقانی عمامے باندھنے کا ذکر ملتا ہے جیسا کہ:
(۱)حضرت سیّدنا رِشدِین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْحَنَفِیَّۃِ یَعْتَمُّ بِعِمَامَۃٍ سَوْدَائَ حَرْقَانِیَّۃٍ وَیُرْخِیہَا شِبْرًا اَوْ اَقَلَّ مِنْ شِبْرٍ یعنی میں نے حضرت سیّدنا محمد بن حَنَفِیَّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سیاہ حرقانی عمامہ شریف پہنے دیکھا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس کا بالشت بھر یا بالشت سے کچھ کم شملہ لٹکا رکھا تھا۔ (طبقات ابن سعد ، الطبقۃ الاولی من اہل المدینۃ من التابعین،