سروں پر حرقانی رنگ کے عمامے سجایا کرتے تھے جیسا کہ کئی احادیثِ مبارکہ میں اس کا ذکر موجود ہے چنانچہ
{1} سیّدنا ابن عباس کا حَرقانی عمامہ
حضرت سیّدنا کُرَیب بن ابی مسلم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ عَلٰی اِبْنِ عَبَّاسٍ عِمَامَۃً سَوْدَائَ حَرْقَانِیَّۃً قَدْاَرْسَلَھَا مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ شِبْرًا وَمِنْ خَلْفِہٖ ذِرَاعًا یعنی میں نے حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سر پر سیاہ حرقانی عمامہ شریف سجائے دیکھا ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عمامے کے دو شملے چھوڑے ہوئے تھے ایک اپنے سامنے جوکہ بالشت برابر تھا اوردوسرا اپنی پیٹھ مبارک پر لٹکایا ہوا تھا جو کہ ایک ذراع (ایک ہاتھ ) تھا۔ (مشایخ الدقاق، ص۱۱۳، رقم:۱۱۱)
{2}سیّدنا عبداللہ بن عمرو کا حرقانی عمامہ
حضرت سیّدنا رِشدِین بن کُرَیب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرو یَعْتَمُّ بِعِمَامَۃٍ حَرْقَانِیَّۃٍ وَیُرْخِیہَا شِبْرًا اَوْاَقَلَّ مِنْ شِبْرٍ یعنی میں نے حضرت سیّدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو حرقانی رنگ کا عمامہ شریف باندھتے دیکھا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس کا ایک بالشت یا اس سے کم شملہ لٹکاتے تھے ۔ (طبقات ابن سعد ، الطبقۃ الثانیۃ من المہاجرین والانصار ممن