Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
206 - 479
دیا جائے تو اس کا رنگ قدرے سیاہی مائل ہو جاتا ہے ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کا یہ عمامہ مبارک بھی ایسا ہی سیاہ تھا جیسے آگ سے جلی ہوئی شے کا رنگ ہوتا ہے۔ 
سرکار  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کاحرقانی عمامہ
	(۱)حضرت سیّدنا عمرو بن حُرَیث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :رَاَیْتُ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِمَامَۃً حَرْقَانِیَّۃً یعنی: میں نے نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کو حرقانی عمامہ شریف سجائے دیکھا۔ (نسائی، کتاب الزینۃ، لبس العمائم الحرقانیۃ، ۱/۸۴۶، حدیث: ۵۳۵۳)
	(۲) حضرتِ علّامہ جلالُ الدّین سُیُوطِی شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :وَکَثِیْرًا مَّا کَانَ یَعْتَمُّ بِالْعَمَائِمِ الْحَرْقَانِیَّۃِ السُّوْدِ فِیْ اَسْفَارِہ یعنی: رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم اکثر دورانِ سفر سیاہ حرقانی رنگ کاعمامہ شریف پہنتے تھے۔ (الحاوی للفتاوی ، کتاب الصلوۃ، باب اللباس، ۱/۸۳) 
صحابۂ کرام رِضْوَان اللہ تَعَالٰی عَلیھِم کے حرقانی عمامے 
	سر کار نامدار، بے کسوں کے تاجدار، صاحبِ پسینۂ خوشبودار و عمامۂ نُوربار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمکی سنّتوں کے آئینہ دار صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلیھِم بھی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمکی اس سنّت پر عمل کرتے ہوئے اپنے