دیکھا۔ (الکامل فی ضعفاء الرجال ، من اسمہ رشدین،۴/۶۴)
{2} سیّدنا سعید بن مسیّب کا سیاہ عمامہ
حضرت سیّدنا عُبید بن نِسطاس َرحمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَعْتَمُّ بِعِمَامَۃٍ سَوْدَائَ ثُمَّ یُرْسِلُہَا خَلْفَہُ یعنی میں نے حضرت سیّدنا سعید بن مسیب رحمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ کو سیاہ عمامہ شریف باندھے دیکھا جس کا شملہ آپ نے اپنے پیچھے لٹکایا ہوا تھا ۔ (طبقات ابن سعد ، الطبقۃ الاولی من اہل المدینۃ من التابعین، سعید بن المسیب ، ۵/۱۰۵)
{3}سیّدنا عطاء بن یزید لیثی کا سیاہ عمامہ
حضرت سیّدنا ابو عبید رحمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت سیّدنا عطاء بن یزید لیثی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی کو نماز پڑھتے دیکھا آپ نے سیاہ عمامہ شریف یوں باندھ رکھا تھا کہ اس کا ایک شملہ اپنی پشت پر لٹکا رکھا تھا اور داڑھی مبارک میں زرد خضاب بھی لگا رکھا تھا۔ (مسند احمد ، مسند ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ ، ۴/۱۶۴، حدیث:۱۱۷۸۰)
{4}سیّدنا محمد بن حنفیہ کا سیاہ عمامہ
حضرت سیّدنا رِشْدِیْنَ بنِ کُرَیْب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ ابْنَ الحَنَفِیَّۃِ یَعْتَمُّ بِعِمَامَۃٍ سَوْدَائَ وَیُرْخِیْہَا شِبْراً اَوْ دُوْنَہُ یعنی میں نے