حضرت سیّدنا رِشیدِین بن کُرَیب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ عَلٰی اِبْنِ عُمَرَ عِمَامَۃً سَوْدَائَ یعنی میں نے حضرت سیّدنا عبداللہ ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما کو سیاہ عمامہ شریف سجائے دیکھا۔ (الکامل فی ضعفاء الرجال، من اسمہ رشدین، ۴/۶۴)
{8}سیّدنا ابوہریرہ کا سیاہ عمامہ
حضرت سیّدنا خَبَّاب بِن عُرْوَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ اَبَا ہُرَیْرَۃَ وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ یعنی میں نے حضرت سیّدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سیاہ عمامہ شریف باندھے دیکھا۔ (سیراعلام النبلاء ، ۴/۲۰۴، رقم:۲۲۲)
تابعین و تبع تابعینِ عُظّام کے سیاہ عمامے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! چونکہ تابعین و تبع تابعینِ عُظّام رَحِمہُمُ اللہُ السَّلام بھی مختلف رنگوں کے عمامے سجایا کرتے تھے اور ان ہی میں سے بعض تابعین و تبع تابعینِ عُظّام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان سیاہ عمامے شریف بھی سجایا کرتے تھے جن میں سے چند ایک کے مبارک عماموں کا ذیل میں ذکر کیا گیا ہے چنانچہ
{1}سیّدنا علی بن عبداللہ کا سیاہ عمامہ
حضرت سیّدنا رِشیدِ ین بن کُرَیب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : رَاَیْتُ عَلٰی عَلِیِّ بْنِ عَبْدِاللہِ بْنِ عَبَّاسٍ عِمَامَۃً سَوْدَاءَ یعنی میں نے حضرت سیّدنا علی بن عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمکو سیاہ عمامہ شریف سجائے