Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
201 - 479
{5}سیّدنا خالد بن ولید کا سیاہ عمامہ 
	 حضرت سیّدنا خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بھی اپنے سر پر سیاہ عمامہ شریف سجایا ہے جیسا کہ امام ابوعبداللہ محمد بن عمر واقدی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی نے بیان فرمایا کہ حضرت سیّدنا خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے جنگِ یرموک میں حجازی موزے پہنے اور سیاہ عمامہ شریف باندھا۔ 
(فتوح الشام، جبلۃ بن الایہم، ۱/۱۷۴) 
{6}سیّدنا عَمَّار بن یَاسِر کا سیاہ عمامہ 
	حضرت سیّدنا مِلْحَان بِن ثَوْبَانَ رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ حضرت سیّدنا عَمَّار بِن یَاسِر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہمارے پاس کوفہ میں ایک سال تک رہے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہر جمعے سیاہ عمامہ شریف باندھ کر خطبہ دیا کرتے۔ (سنن الکبری للبیہقی، کتاب الجمعۃ، باب ما یستحب للامام من حسن الہیئۃ الخ ، ۳/۳۵۰، حدیث:۵۷۷۴) 
{7}سیّدنا عبد اللہ ابن عمر کا سیاہ عمامہ
	حضرت سیّدنا اَ بُو لُؤْلُؤَہ رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : میں نے حضرت سیّدنا عبداللہ ابنِ عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُمَا   کو سیاہ عمامہ شریف باندھے دیکھا۔ (سنن الکبریٰ للبیہقی، کتاب الجمعۃ، باب ما یستحب للامام من حسن الہیئۃ الخ، ۳/۲۴۷، حدیث:۵۷۷۶)