Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
200 - 479
عَنْہ  کے پاس مقامِ نَخِیلَہ میں تشریف لائے تو حضرت سیّدنا ابو موسیٰ اَشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس وقت سیاہ رنگ کا جبّہ زیبِ تن فرمائے اور سیاہ عمامہ شریف سجائے ہوئے تھے اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سیاہ رنگ کا ہی عصا مبارک تھام رکھا تھا ۔ (طبقات ابن سعد، الطبقۃ الثانیۃ من المہاجرین والانصار ممن لم یشہد بدرا،ابو موسیٰ اشعری ،۴/۸۴) 
{3}سیّدنا امام حسن کا سیاہ عمامہ 
	حضرت سیّدنا ابو رَزِین رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے ہمیں (نواسۂ رسول ) حضرت ِ سیّدناامام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرمایا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سیاہ عمامہ شریف سجائے ہوئے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ، کتاب اللباس ، باب فی العمائم السود، ۱۲/۵۴۱، حدیث:۲۵۴۷۰) 
{4}سیّدنا انس بن مالک کا سیاہ عمامہ 
	حضرت سیّدنا سَلَمَہ بِن وَرْدَان رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سیّدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو دیکھا آپ نے بغیر ٹوپی کے سیاہ عمامہ باندھ رکھا تھا اور اس کا شملہ پیچھے کی جانب لٹکایا ہوا تھا۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب اللباس، باب فی العمائم السود، ۱۲/۵۳۸، حدیث:۲۵۴۵۵)