Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
20 - 479
فرماتے ہیں کہ حضرت سیّدنا سہل بن عبداللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیہ نے فرمایا: اَلنَّجَاۃُ فِی ثَلَاثَۃٍ یعنی: نجات تین چیزوں میں ہے۔ (۱)اَکْلُ الْحَلَالِ، حلال کھانے، (۲)وَاَ دَائُ الْفَرَائِضِ، فرائض کی ادائیگی (۳)وَالْاِقْتِدَائُ بِالنَّبِی صَلَّی اللہَ عَلَیْہِ وَسَلَّم اور نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی اتباع اور پیروی کرنے میں۔ 
(تفسیرقرطبی، البقرۃ ، تحت الٓایۃ:۱۶۸، الجز الثانی، ۱/۱۵۹) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

سنّت سے محبت کا انعام
	حضرت سیّدنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : مجھ سے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے فرمایا :اے میرے بیٹے !اگر تو یہ کرسکتا ہے کہ اس حال میں صبح و شام کرے کہ تیرے دل میں کسی کی بد خواہی (کینہ) نہ ہو تو ایسا ہی کر۔ پھر فرمایا: اے میرے بیٹے ! یہ میری سنّت ہے اورجو میری سنّت سے محبت کرے گاوہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ (مشکوٰۃ المصابیح، کتاب الایمان، باب الاعتصام بالکتاب و السنۃ، الفصل الثانی، ۱/۵۵، حدیث:۱۷۵) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

سنتیں زندہ کرنے والے خوش نصیب ہیں 
	نبیٔ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: