Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
19 - 479
 ’’نورُالعرفان‘‘ میں اسی آیت کے تحت فرماتے ہیں : معلوم ہوا کہ حضور (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم) کی زندگی شریف سارے انسانوں کے لیے نمونہ ہے جس میں زندگی کا کوئی شعبہ باقی نہیں رہتا اور یہ بھی مطلب ہو سکتا ہے کہ رب (تعالیٰ) نے حضور (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم ) کی زندگی شریف کو اپنی قدرت کا نمونہ بنایا۔ کاریگر نمونہ پر اپنا سارا زورِ صَنعَت صرف کر دیتا ہے ۔ معلوم ہوا کہ کامیاب زندگی وہی ہے جو ان کے نقشِ قدم پر ہو ،اگر ہمارا جینا ،مرنا ،سونا ، جاگنا حضور (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم ) کے نقشِ قدم پر ہو جائے تو یہ سارے کام عبادت بن جائیں۔  نمونے میں پانچ چیزیں ہوتی ہیں۔ نمبر(۱) اسے ہر طرح مکمل بنایا جاتا ہے ،نمبر (۲) اس کو بیرونی غبار سے پاک رکھا جاتا ہے ، نمبر (۳)اس کوچھپایا نہیں جاتا ، نمبر (۴) اس کی تعریف کرنے والے سے صَانِع (یعنی بنانے والا) خوش ہوتا ہے ،نمبر(۵) اس میں عیب نکالنے پر ناراض ہوتا ہے ۔ نبیٔ اکرم (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم ) میں یہ پانچ باتیں موجود ہیں۔ (نور العرفان، پ۲۱، الاحزاب، تحت الآیۃ:۲۱، ص۶۷۱) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد


نجات تین چیزوں میں ہے
	حضرت سیّدنا امام ابوعبد اللہ محمد بن احمد قُرطبی عَلَیہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نقل