ذیل میں ذکر کیا گیا ہے چنانچہ
مہاجرین صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے عمامے
حضرت سیّدنا سلیمان بن ابوعبداللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : میں نے دیکھا کہ مہاجرین اولین صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلیھِم اَجمَعِین سیاہ، سفید، سرخ، سبزاور زرد رنگ کے سُوتی عمامے باندھاکرتے تھے ، ان میں سے کوئی یوں عمامہ شریف باندھتا کہ عمامے (کے شملے) کو سر پر رکھ کر اس کے اوپر ٹوپی پہنتا پھر عمامہ کو اس کے پیچ پر گول گھماتا اور تحنیک نہ فرماتا یعنی: عمامے کے شملے کو ٹھوڑی کے نیچے سے نہ نکالتا۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ، کتاب اللباس والزینۃ ، باب من کان یعتم بکور واحد ، ۱۲/۵۴۵، حدیث:۲۵۴۸۹)
{1}سیّدنا علی المرتضٰی کا سیاہ عمامہ
(۱)حضرت سیّدنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : جس شخص نے حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زیارت کی تھی اس نے بتایا کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سیاہ عمامہ شریف باندھ رکھا تھا اور اس کا شملہ اپنے آگے اور پیچھے لٹکا رکھا تھا۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ، کتاب اللباس ، باب فی العمائم السود ، ۱۲/۵۳۹، حدیث:۲۵۴۶۰)