Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
195 - 479
 عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے) فرماتے : ’’اے ابا جان ! جلدی کیجئے ‘‘ اور حضرت سیّدنا عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ (نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم سے) کہتے: ’’اے میرے پیارے بیٹے! جلدی کیجئے۔ ‘‘نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے فرمایا: جس نے مجھے اور میرے چچا کو دیکھا تحقیق اس نے حضرت سیّدنا ابراہیم و اسماعیل عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیہِمَا الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کو بَیتُ اللہ کی بنیادیں اٹھاتے دیکھا۔ (الشریعۃ للآجری، کتاب فضائل العباس بن عبدالمطلب الخ ، باب ذکر تعظیم قدر العباس الخ ، ۵/۲۲۵۱، رقم:۱۷۳۲) 
سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کا سیاہ عمامہ شریف 
	حضرت سیّدنا جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما فرماتے ہیں :خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الحُدَیبِیَۃ وَعَلَیہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ قَدْ عَلَاھَا الغُبَارُ یعنی حدیبیہ کے دن رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم ہمارے پاس تشریف یوں لائے کہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم سیاہ عمامہ شریف پہنے ہوئے تھے جس پر کچھ غبار (برکتیں لوٹ رہا) تھا۔ 
(اخبار اصبہان، باب الزا، ۱/۴۳۱)
	حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما فرماتے ہیں : رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کے زمانۂ اقدس میں ایک مرتبہ لوگ قحط