سیّدنا امام اعظم ابوحَنِیفَہ نعمان بن ثابت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ اپنے بعض اصحاب سے روایت فرماتے ہیں : اَنَّ جِبرِیلَ اَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ فَعَمَّمَہ بَعِمَامَۃٍ سَودَائَ ، وَاَسدَلَ لَہَا مِن خَلفِہ یعنی جبریلِ امین عَلَیہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلاَم نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَسلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَسلَّم کو سیاہ رنگ کا عمامہ شریف باندھا اور اس کا ایک سِرا (شملہ) آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَسلَّم کی پشتِ اطہر پر لٹکا دیا۔
(الآثار، باب الصید، ص ۱۲۸، حدیث:۵۸۸)
اِمَامُ المُحَدِّثِین حضرت سیّدنا امامِ اعظم ابوحَنِیفَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ حضرت سیّدنا عبداللہ ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُما سے روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَسلَّم فتحِ مکہ کے دن اپنی خاکستری مائل بسیاہی رنگ اونٹنی ’’قَصوَا‘‘ پر سوار تھے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَسلَّم نے اونٹ کے بالوں (سے تیار شدہ کپڑے) کا عمامہ شریف باندھ رکھا تھا۔
(مسند ابی حنیفۃ مع شرحہ، عمامۃ سوداء ، ص ۲۳۲)
رسول اللہ کا آخری خطبہ بھی باعمامہ
حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما فرماتے ہیں : رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم منبر شریف پر جلوہ افروز ہوئے ، (اس کے بعد آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم منبر شریف پر رونق افروز نہ ہوئے) یہ وہ آخری