Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
191 - 479
عَلَیہ رَحْمَۃ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’دستار مبارک آنحضرت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَ سَلَّم اکثر اوقات سفید بود گاہے دستار سیاہ و احیاناً سبز‘‘ یعنی: سرکارِ نامدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَ سَلَّم کا مبارک عمامہ اکثر سفید ، کبھی سیاہ اور کبھی کبھار سبز ہوتا۔
(خلاصۃ الفتاویٰ ، ج ۲ رسالہ ضیاء القلوب فی لباس المحبوب ، ص ۱۵۳) 
الفت ہے مجھے گیسوئے خَمدارِ نبی سے	اَبرو و پَلک آنکھ سے رُخسارِنبی سے
پَیراہَن و چادر سے عصا سے ہے مَحَبَّت	نَعلَیْنِ شَرِیفَین سے دَستارِنبی سے
سیاہ عمامہ
رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کا سیاہ عمامہ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے آقا ، مکے مدینے والے مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَسلَّم نے مختلف مواقع پر سیاہ رنگ کا عمامہ شریف نہ صرف خود سجایا بلکہ بعض صحابۂ کرام عَلَیہِمُ الرِّضوَان کے سروں پر بھی باندھا ۔ نیز سیاہ رنگ کا عمامہ مبارک ہی حضرت سیّدنا جبریلِ امین عَلَیہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلاَم نے ہمارے پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَسلَّم کے سرِ انور پر باندھا چنانچہ 
	تمام مُحَدِّثِین ، مُصَنِّفِین ، اَصحَابِ کُتُبِ سِتَّہ و مَسَانِید ومَعَاجِیم وغیرہ کے بواسطہ و بلاواسطہ استاد ، سِرَاجُ الْاُمَّہ ، اِمَامُ الْاَئِمَّہ حضرت