Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
190 - 479
 اور تابعینِ عُظّام نیز اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام کے عمائمِ خوشبودار کے رنگوں کا تذکرۂ پُراَنوار ہے۔ سب سے پہلے نبیٔ کریم ، رء وف رحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَ سَلَّم کے عمامہ شریف کے رنگ کا مبارک بیان ہے: 
رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کے عمامہ شریف کے رنگ 
	سرکارِ ابد قرار، شافعِ روزِ شمار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَ سَلَّم مختلف اوقات میں مختلف رنگوں کے عمامے زیبِ سر فرمایا کرتے تھے۔ جن میں سے کچھ کا ذکر کتب احادیث و سیر میں موجود ہے چنانچہ 
	شیخ الحدیث ،خلیفۂ مفتیٔ اعظم ہند حضرت علامہ مولانا عبد المصطفٰی اعظمی عَلَیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نقل فرماتے ہیں : رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَ سَلَّم کا عمامہ سفید، سبز، زعفرانی، سیاہ رنگ کا تھا۔ (سیرتِ مصطفی، ص ۵۸۱) 
	خطیبِ پاکستان ، واعِظِ شیریں بیان ، عاشقِ سلطانِ دوجہان، مُحِبِّ اہلبیت و صَحابۂ ذیشان، جان نثارِ اولیاء ُالرَّحمن حضرت علامہ مولانا الحافظ شاہ محمد شفیع اوکاڑوی عَلیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : (حضور پُرنُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے ) عمامہ شریف اکثر سفید ، کبھی سیاہ اور کبھی سبز بھی استعمال فرمایا ہے۔ (ذکرِ جمیل، ص ۴۰۷) 
	خَاتَمُ المَحَدِّثِین حضرت علامہ شیخ عبدالحق محدّث دہلوی