Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
187 - 479
(محتاجی) ہے جب اہلِ دنیا کو یہ پتہ چلا کہ ان کو ہماری طرف اِحتِیاج ہے وَہیں وَقعَت کا خاتمہ ہے۔ (بہارِ شریعت، ۲/۹۱۲) 
سیّدنا امامِ شافعی کا بڑا عمامہ
	حضرتِ سیّدنا محمد بن حسن زعفرانی عَلَیْہ َرحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : حضرتِ سیّدنا امام شافعی عَلَیْہ َرحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی بڑا عمامہ شریف باندھا کرتے تھے ، جس سے آ پ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ عرب شریف کے اَعرابی معلوم ہوتے۔ 
(الانتفاء فی فضائل الثلاثۃ الآئمۃ الفقہاء ، باب فی طلبہ للعلم وملازمتہ،ص۹۲)
سیّدنا امام بخاری کا عمامہ 
	اَمِیرُ المُؤمِنِین فِی الْحَدِیث حضرت سیّدنا امام ابوعبداللہ محمد بن اسماعیل بخاری علَیْہ رَحْمَۃُ اللہ البَارِی نے وصالِ مبارک سے قبل جب سَمرقَند جانے کا ارادہ فرمایا تو عمامہ شریف باندھا اور موزے پہنے۔ (ہدی الساری مقدمہ فتح الباری ، الفصل العاشر ، ذکر رجوعہ الی بخاری الخ ، ۱/۴۶۵)
سیّدنا امام مسلم کا عمامہ 
	حضرت سیّدنا امام مسلم بن حَجّاج قُشَیری علَیْہ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  عمامہ شریف باندھتے اور اس کا شملہ دونوں کندھوں کے درمیان لٹکایا کرتے تھے۔ 
(تہذیب التہذیب، حرف المیم، من اسمہ مسلم، ۸/۱۵۱)