{1}اعتجار کی پہلی صورت
بغیرٹوپی پہنے سرکے اردگرد رومال یا عمامہ لپیٹ لے اور اس کا اوپر والا حصہ کھلا رہنے دے یہ اعتجار ہے چنانچہ فَقِیہُ النَّفْس علّامہ قاضی حسن بن منصور اَوزجَندِی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی ’’فتاویٰ قاضی خان ‘‘ میں فرماتے ہیں : یُکرَہُ الاِعتِجَارُ وَ ھُوَ اَن یَّشُدَّ رَاسَہ بِالمِندِیلِ وَ یَترُکُ وَسطَ رَاْسِہ یعنی اعتجار مکروہ ہے اوراس کی صورت یہ ہے کہ سر پر رومال اس طرح باندھا جائے کہ سر کا درمیانی حصہ کھلا چھوڑ دے۔ (فتاوی قاضی خان ، کتاب الصلوۃ ، باب الحدث فی الصلوۃ الخ، فصل فی ما یکرہ فی الصلوۃ الخ، ۱/۵۸)
خَاتَمُ المَحَقِّقِین حضرت علامہ محمد امین ابن عابدین شامی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی ارشاد فرماتے ہیں : ’’(قَولُہ وَالِاعتِجَار) لِنَہْیِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْہُ ، وَہُوَ شَدُّ الرَّاْسِ، اَوْ تَکْوِیرُ عِمَامَتِہِ عَلَی رَاْسِہِ وَتَرْکُ وَسْطِہِ مَکْشُوفًا یعنی نماز میں اِعتِجار اس لئے مکروہ ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے اس سے منع فرمایا ہے۔ اِعتِجار یہ ہے کہ سر کو باندھا جائے یا سر پر عمامہ اس طرح باندھنا کہ سر کا درمیانی حصہ کھلا رہے۔‘‘ (ردالمحتار، کتاب الصلوۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا، مطلب : الکلام علی اتخاذ المسبحۃ، ۲/۵۱۱)
ملک العلماء امام کاسانی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی نے اِعتِجار کو اہلِ کتاب