Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
157 - 479
 باب فی ارخاء العمامۃ بین الکتفین ، ۱۲/۵۴۴، حدیث:۲۵۴۸۴) 
	{4}حضرت سیّدنا سُلیمان بن مُغِیرَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت سیّدنا ابونَضرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو سیاہ عمامہ سجائے دیکھا جس کا شملہ آپ نے گردن سے نیچے لٹکا رکھا تھا۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ،کتاب اللباس، باب فی ارخاء العمامۃ بین الکتفین ، ۱۲/۵۴۴، حدیث:۲۵۴۸۶) 
عمامے کا شملہ دائیں جانب رکھنا 
	نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَ اٰلہ وَسَلَّم جب بھی کسی صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کسی علاقے کا والی (حاکم) بناتے تو اپنے مبارک ہاتھوں سے انہیں عمامہ شریف اس طرح باندھتے کہ اس کا شملہ دائیں جانب ہوتا۔ چنانچہ حضرت سیّدنا ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَ اٰلہ وَسَلَّم جب بھی کسی کو والی بنا کر بھیجتے تو انہیں عمامہ شریف باندھتے اور اس کا شملہ داہنی طرف کان کی جانب لٹکاتے۔ (معجم کبیر، باب الصاد ، صدی بن العجلان ابو امامۃ الباہلی، ۸/۱۴۴، حدیث:۷۶۴۱)
	حضرت علامہ عبد الرء وف مناوی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں : سرکار ِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَ اٰلہ وَسَلَّم کا اپنے ہاتھوں سے عمامہ شریف باندھنے اور عمامے کے شملے کو دائیں جانب رکھنے میں اس بات کی