Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
154 - 479
{6}حضرت سیّدنا ہِشام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ’’میں نے حضرت سیّدنا ابنِ زبیر رَضِی اللہُ تَعَالٰی عَنہُما کو عمامہ باندھے دیکھا آپ نے اپنے عمامے کے دونوں شملے اپنے سامنے لٹکا رکھے تھے۔‘‘ (مصنف ابن ابی شیبہ ، کتاب اللباس، باب فی ارخاء العمامۃ بین الکتفین ، ۱۲/۵۴۲، حدیث:۲۵۴۷۸) 
	{7}اُمُّ المومنین حضرت سیّدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھا فرماتی ہیں : نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ و َاٰلِہ و َسَلَّم نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو میرے گھر کے صحن میں عمامہ شریف باندھا اور عمامے سے درخت کے پتوں کے برابر حصہ چھوڑا ۔ پھر فرمایا: میں نے اکثر فرشتوں کو عمامے باندھے دیکھا۔ (تاریخ ابن عساکر ، ۲۲/۸۱) 
سنّتِ سلام و سنّتِ عمامہ
	حضرتِ سیّدناغیاث بن ابو شَبِیب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : بچپن میں جب ہم قَیروان (1) میں تھے تو صحابیٔ رسول حضرت سیّدنا سفیان بن وَہَب رَضَیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جب کبھی ہمارے پاس سے گزرتے تو ہمیں سلام کرتے اور یوں عمامہ شریف سجائے ہوتے کہ اس کا شملہ آپ کی پشتِ انور پر لٹک رہا ہوتا تھا۔ 
(اسدالغابہ، باب السین والفائ، سفیان بن وہب، ۲/۴۸۰،رقم:۲۱۲۹)
	

1…یہ  افریقہ میں مراکش کا ایک شہر ہے۔