750 تخاریج کی گئی ہیں۔
کتاب کی پروف ریڈنگ: قرآن پاک کے علاوہ اگرچہ کوئی بھی کتاب غلطیوں سے مبراء (محفوظ) نہیں ہو سکتی لیکن کسی کتاب میں غلطیوں کی کثرت اس کی اہمیت کو کم کرنے کا سبب بن سکتی ہے اس لئے ’’عمامہ کے فضائل ‘‘کی پروف ریڈنگ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
شرعی تفتیش:اِس کتاب کو دارُالافتاء اہلسنّت کے مدنی علمائے کرامدَامَتْ فُیُوْضُھُم نے شرعی حوالے سے مقدور بھر ملاحظہ کر لیا ہے۔
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کتاب کا بغور مطالَعَہ ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کی مَدَنی سوچ‘‘پانے کا سبب بنے گا۔ لہٰذا مدنی ماحول کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لئے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول’’مجلس المدینۃ العلمیۃ‘‘کو دن پچیسوں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
شعبہ امیر اھلسنّت مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی)
۰۴ جمادی اولیٰ ۱۴۳۵ ھ بمطابق 06 مارچ 2014 ء