Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
14 - 479
 کے وجہ سے اختلاف پایا گیا لہٰذا اُن عبارتوں کی روایت و درایت دونوں اعتبار سے قدیم مطبوعہ نسخوں یا مخطوطات کی مدد سے تفتیش کی گئی اور پھر مشاورت سے درست عبارت کو لے لیا گیا نیز اُس عبارت کا حوالہ دیتے ہوئے اُس نسخے کی وضاحت بھی کردی گئی ہے۔ 
عبارات کی تخریج: کتاب میں بھی مختلف آیات ِمبارکہ، احادیث ِمبارکہ، اقوال صحابۂ کرام و بزرگانِ دین وغیرہا کی تخاریج کا التزام کیا گیا ہے۔ تخاریج کے حوالے سے درج ذیل اُمور کو پیش نظر رکھا گیاہے: 
عربی کتاب کی عربی اور اردو کتاب کی اردو رسم الخط میں تخریج دی گئی ہے البتہ عربی کتب میں اُن کے اصل اور طویل عربی نام کے بجائے معروف اور مختصر نام دیے گئے ہیں۔ تخریج میں کتاب کا مکمل حوالہ (کتاب، باب، فصل، نوع، رقم الحدیث، جلد اور صفحہ وغیرہ کے ساتھ) اس طرح دیا گیا ہے کہ پڑھنے والا بآسانی اُس مقام تک پہنچ جائے۔ تخریج کرتے ہوئے جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے، موضوعات کے اعتبار سے اُن کے اسماء ، شہر طباعت، مصنفین کے اَسماء باعتبار تاریخ وفات کی تفصیل آخر میں فہرست ماخذ ومراجع میں دے دی گئی ہے۔ اگر کسی وجہ سے ایک کتاب کے دو مختلف مطبوعہ نسخوں کا حوالہ دیا گیا ہے تو اُن دونوں نسخوں کی نشاندہی بھی آخر میں کر دی گئی ہے۔ تخاریج میں کسی بھی کتاب کا ایسا حوالہ درج نہیں کیا گیا جو ہمارے پاس کسی بھی حوالے سے موجود نہ ہو۔ ’’عمامہ کے فضائل‘‘ میں کم وبیش