Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
147 - 479
رسول اللہ کے عمامہ شریف کا شملہ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کے عمامہ شریف کا شملہ مختلف اوقات میں مختلف ہوا کرتا تھا کبھی مبارک کندھوں کے درمیان، کبھی ایک دائیں شانے مبارک کی جانب تو دوسرا پشتِ انور پر ہوتا، کبھی تحنیک فرماتے تھے چنانچہ 
رسول اللہ کے عمامہ کا ایک شملہ
	میٹھے میٹھے مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم بسا اوقات ایک شملہ لٹکاتے جو کہ مبارک کندھوں کے درمیان ہوتا جیسا کہ 
	حضرت سیّدنا عبداللہ ابن عمررَضِی اللہ تَعَالٰی عَنہُما  روایت فرماتے ہیں : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا اعْتَمَّ سَدَلَ عِمَامَتَہُ بَیْنَ کَتِفَیْہ یعنی نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم جب عمامہ باندھتے تو شملہ کندھوں کے درمیان لٹکاتے۔ حضرت سیّدنا نافع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُ فرماتے ہیں کہ حضرت سیّدنا عبداللہ ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُما  بھی شملہ کندھوں کے درمیان لٹکاتے تھے۔ حضرت سیّدنا عبیداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت سیّدنا قاسم اور حضرت سیّدنا سالم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُما  کو بھی ایسے ہی کرتے دیکھا۔ حضرت سیّدنا امام ترمذی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے۔ (ترمذی، کتاب