اور جلی سرخیوں سمیت تمام خفی سرخیوں Sub Headings کو بھی ذکر کیا گیا ہے نیز اِجمالی فہرست کتاب کے شروع میں اور تفصیلی فہرست آخر میں دی گئی ہے۔
عربی عبارات کا ترجمہ: کتاب میں عربی وفارسی عبارات کے ترجمے کے حوالے سے درج ذیل اُمور کو پیش نظر رکھا گیا:
عبارات کا لفظی ترجمہ کرنے کے بجائے مرادی ترجمہ کیا گیا ہے۔ترجمہ کرتے وقت شروح و لغات کی طرف بھی رجوع کیا گیا ہے۔ احادیث و روایات کے ترجمہ میں طویل سند بیان کرنے کے بجائے فقط آخری راوی کے ذکر پر اکتفاء کیا گیا ہے نیز بعض مقامات پر ایک ہی موضوع کی مختلف روایات کو بھی ضرورتاً بیان کیا گیا ہے۔دورانِ ترجمہ مشکل مقامات پر المدینۃالعلمیۃ کے شعبہ تراجم کتب کے ماہر مترجمین مدنی علمائے کرام سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔
عربی عبارات کا تقابل:اس کتاب میں عربی عبارات کے تقابل کے حوالے سے درج ذیل اُمور کو پیش نظر رکھا گیا ہے:
عربی کتب سے جوترجمہ کیا گیا ہے اُس کا اصل کتاب سے انتہائی احتیاط کے ساتھ تقابل کیا گیا ہے۔ عبارت ذکر کرنے کے بعد جس کتاب کا حوالہ دیا گیا ہے اُسی کتاب سے تقابل کیا گیا ہے۔ قرآنی آیات اور اُن کے ترجمے کابھی اصل نسخے سے تقابل کرلیا گیا ہے۔
عربی عبارات کی تفتیش: کتاب میں مواد کو ترتیب دیتے وقت کئی ایسی عبارتیں سامنے آئیں جن میں مختلف نسخوں کی وجہ سے یا بعض عبارات کے چھوٹ جانے