Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
139 - 479
اگر ہو سکے توباریک مَلمَل کے ہلکے پُھلکے کپڑے کا عمامہ شریف استِعمال کیجئے اور اس کیلئے کپڑے کی ایسی ٹوپی پہنئے جو سر سے چِپڑی ہوئی ہو۔ کہ ایسی ٹوپی پہننا بھی سُنّت ہے۔ بندھا بندھایا عمامہ شریف سر پر رکھ لینے اور اُتار کر رکھ دینے کے بجائے باندھتے وقت سنّت کے مطابِق ایک ایک پیچ کر کے باندھئے اور اِسی طرح کھولنے کی ترکیب کیجئے اِس طرح کرنے سے بحکمِ احادیث ہر بار باندھتے ہوئے ہر پیچ پر ایک نیکی اور ایک نور ملے گااور ہر بار اُتارنے میں (جبکہ دوبارہ باندھنے کی بھی نیّت ہو تو) ایک ایک گناہ اُترے گا (ماخوذ از کنزالعمال، الجز۱۵، ۸/۱۳۳ ، حدیث: ۴۱۱۳۸، ۴۱۱۲۶) اور بار بار ہوا لگنے کی وجہ سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بد بُو بھی دُور ہوگی۔ عمامہ و سر بند شریف، چادر اور لباس وغیرہ کو اُتار کر دھوپ میں ڈالنے سے بھی پسینے وغیرہ کی بد بُو دُور ہو سکتی ہے۔نیز ان پر اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ عُمدہ عِطر لگاتے رہنا بھی بدبُو کو دُور کر سکتا ہے۔ (فیضانِ سنّت ، ۱/۱۲۲۳) 
لباس سُنّتوں سے ہو آراستہ اور
عِمامہ ہو سر پر سجا یاالٰہی
سبھی مُشت داڑھی و گَیسو سجائیں
بنیں عاشقِ مصطَفٰے یاالٰہی
(وسائلِ بخشش ،ص۸۶)
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد