ٹی کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف ویب سائٹ سے بھی مواد لیا گیا ہے۔ خامساً:مواد جمع کرتے وقت اِس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ موضوع و من گھڑت روایات سے احتراز کیا جائے، نیز مواد جمع کرنے کے بعد تخریج کرتے وقت بھی اِس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔
جمع شدہ مواد کی ترتیب واُسلوب: اس کتاب میں مواد کی ترتیب واُسلوب کے حوالے سے درج ذیل اُمور کو پیشِ نظر رکھا گیا:
کتاب کی ترتیب میں تحقیقی واِصلاحی دونوں اَسالیب کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مشکل اور پیچیدہ الفاظ سے احتراز کرتے ہوئے عام فہم زبان استعمال کی گئی ہے۔ البتہ جہاں ضرورتاً اصطلاحات یا مشکل الفاظ ذکر کیے گئے ہیں وہاں ہلالین () میں اُن کا ترجمہ یا تسہیل کردی گئی ہے۔مواد کو مرتب کرتے ہوئے مختلف روایات و واقعات کے تحت اِصلاحی مدنی پھول بھی پیش کیے گئے ہیں۔انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاناور اولیائے عظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے اسمائے مبارکہ کے ساتھ دعائیہ کلمات کا التزام کیا گیا ہے۔کئی مقامات پر مفید اور ضروری حواشی بھی لگائے گئے ہیں۔راویوں کے اسماء اور دیگر کئی مشکل اَلفاظ پر اِعراب کا بھی التزام کیا گیا ہے نیز بعض الفاظ کا دُرُست تلفظ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ کتاب کی اِجمالی وتفصیلی دونوں طرح کی فہرستیں بنائی گئیں ہیں ، اجمالی فہرست میں تمام ابواب اور ان کے تحت آنے والی جلی سرخیاں (Main Headings) کو ذکر کیا گیا ہے، جبکہ تفصیلی فہرست میں ابواب