Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
128 - 479
باندھوں گا۔ {30}… اللہ عَزَّوَجَلَّکے کسی ولی کا عمامہ شریف میسر آیا تو اسے سر پر رکھ کر برکتیں حاصل کروں گا۔ {31}… عمامے شریف اور ٹوپی کو تیل سے بچانے کے لئے {32}…سر بند کی سنّت بھی اپناؤں گا۔ {33}… عمامہ شریف باندھنا آتا ہو تو باندھنا نہ جاننے والے اسلامی بھائیوں کو سکھا کر حصولِ ثواب کا حق دار بنوں گا۔ { 34}… عمامہ کا رنگ سبز گنبد کی نسبت سے کھِلتا ہوا سبز رکھوں گا۔ 
 عمامہ و لباس پہننے کی دعا
	حضرت سیّدنا ابوسعیدخُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم جب نیا کپڑا پہنتے، اُس کا نام لیتے قمیص یا عمامہ پھر یہ دعا پڑھتے:’’ اللھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنتَ کَسَوْتَنِیْہِ اَسْأَلُکَ مِن خَیْرِہ وَخَیْرَ مَا صُنِعَ لَـہ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَـہ(1)۔ 
(ابوداؤد، کتاب اللباس ،باب ما یقول اذا لبس ثوبا جدیدا ،۴/۵۹،حدیث:۴۰۲۰)  
یہ دُعا پرانا عمامہ شریف باندھتے وقت بھی پڑھی جا سکتی ہے۔(فیض القدیر،۵/۱۲۵)
عمامہ باندھنے کا طریقہ مَسنُونہ 
	میرے آقا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیہ رَحمَۃُ الرَّحمٰن سے جب

1…ترجمہ :اے اللہ! تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں، تو نے ہی مجھے یہ لباس پہنایا ۔میں تجھ سے اس کی بھلائی کی التجا کرتا ہوں اور جس مقصدکے لئے اسے بنایا گیا ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور میں تجھ سے اس کے شر اور جس مقصد کے لئے اسے بنایا گیا ہے اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔