عمامہ باندھنے کی نیتیں
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ ہر نیک اور جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی نہ صرف ترغیب دلاتے رہتے ہیں بلکہ آپ دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ نے کئی نیک کاموں کی نیتیں تحریر بھی فرمائی ہیں انہی سے رہنمائی لیتے ہوئے عمامہ شریف باندھنے کی کچھ نیتیں ذکر کی گئی ہیں چنانچہ
’’وقتِ نزول حضرت عیسیٰ (عَلَیْہِ السَّلام) کا عمامہ سبز رنگ کا ہو گا ‘‘
کے 34 حروف کی نسبت سے عمامہ شریف باندھنے کی 34 نیّتیں
{1}…رضائِ الٰہیعَزَّوَجَلَّ پانے کی خاطر عمامہ باندھوں گا۔{2}… نبیٔ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم{3} فرشتوں اور {4}صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سنّت پر عمل کی نیت سے عمامہ باندھوں گا۔{5}…احیائِ سنّت کی نیت سے عمامہ باندھوں گا۔ {6}…قبلہ رُو ، {7} کھڑے ہو کر عمامہ باندھوں گا۔ {8}…بِسم اللہ شریف پڑھ کر عمامہ باندھوں گا۔ {9}…دائیں جانب سے عمامہ باندھنے کی ابتداء کروں گا۔ {10}…ٹوپی پر عمامہ باندھوں گا۔ {11}… ممکن ہوا تو نرم ٹوپی پر عمامہ باندھوں گا تاکہ ہر بار اتارنے پر بار بار عمامہ باندھنے کے ثواب کا حقدار بن سکوں۔ {12}… خوبصورت عمامہ شریف سجا کر دوسروں کی ترغیب کا سامان