Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
123 - 479
 رکھے، اس (یعنی چھ گز) سے زیادہ بڑا نہ رکھے۔ بعض لوگ بہت بڑے عمامے باندھتے ہیں ، ایسا نہ کرے کہ سنّت کے خلاف ہے۔ مارواڑ(1) کے علاقے میں بہت سے لوگ پگڑیاں باندھتے ہیں ، جو بہت کم چوڑی ہوتی ہیں اور چالیس پچاس گز لمبی ہوتی ہیں ، اس طرح کی پگڑیاں مسلمان نہ باندھیں۔ (بہارِ شریعت، ۳/۴۱۹) 
عمامہ کی چوڑائی 
	خاتِمُ المُحَدِّثین، حضرتِ علّامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلوی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : عمامے کی چوڑائی نصف ہاتھ تک ہونی چاہئے یا اس سے کچھ کم یا زیادہ۔ اس کمی بیشی میں کوئی حرج نہیں۔ 
(کشف الالتباس فی استحباب اللباس، ذکر عمامہ، ص۳۸) 
آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم عمامہ کس طرح باندھتے؟ 
	حضرت سیّدنا ابوعبدالسلام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیّدنا عبداللہ ابن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُما سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم عمامہ شریف کس طرح باندھتے تھے؟ تو آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُما نے فرمایا کہ نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم عمامہ شریف کے کپڑے کو سر پر گول گھما کر لپیٹتے اور اس کے ایک سرے کو پیچھے کی جانب گُھرس لیا 

1…ہند کی ریاست راجستھان کا ایک علاقہ ہے۔