Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
11 - 479
امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے دُعاؤں سے نوازا اور خواب ہی میں عمامہ شریف کے متعلق ایک کتاب بھی عطا فرمائی۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!			 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس کتاب پر اَوّل تا آخرمختلف مراحل میں کام کیا گیا ہے جو اِس کتاب کی خصوصیات میں شمار کیے جاسکتے ہیں ، تفصیل کچھ یوں ہے:
مواد جمع کرنے کا مرحلہ: کتاب ’’عمامہ کے فضائل‘‘ کے مواد کے سلسلے میں درج ذیل اُمور کو پیش نظر رکھا گیا: اولاً: کتب احادیث اور سیرت وشمائل میں موجودعمامہ شریف کے فضائل و مسائل پر مشتمل احادیث و روایات کو اصل کتابوں سے جمع کیا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کتاب ’’عمامہ کے فضائل‘‘ میں کم و بیش 250 کتب و رسائل اور مخطوطات کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں۔ ثانیاً:خاص عمامہ شریف کے حوالے سے عربی، فارسی، اُردو اور سندھی زبان میں لکھی گئی کتب سے استفادہ کیا گیا۔ مطبوعہ کتب و رسائل کے علاوہ مختلف علمائے اہلِ سنّت کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تَعَالٰی سے رابطے کر کے غیر مطبوعہ کتب ورسائل کے مخطوطات بھی حاصل کئے گئے جس کے لئے نگران مجلس المدینۃ العلمیہ نے خصوصی تعاون فرمایا۔ بعض کتب و مخطوطات کی عدم دستیابی کے سبب اُن کے کمپیوٹر نسخے انٹرنیٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے گئے۔ ثالثاً: المدینۃ العلمیۃکی کتب سے مواد کے لیے مجلس المدینۃ العلمیہ اور مجلس آئی