Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
105 - 479
شَرَف دلایا، نیک بننے کے نُسخے یعنی مَدَنی اِنعامات کا عامِل اور اپنے پیر صاحِب کی طرف سے ملنے والے ’’ شجرہ ٔ قادِریہ رضویہ‘‘کے کچھ نہ کچھ اَوراد پڑھنے والا بنایا جِس میں ایک وِرد یہ بھی ہے: بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللہِ عَلیٰ نَفسِیْ وَ وُلْدِیْ وَ اَھلِیْ وَ مَالِیْ یعنی اللہ تَعَالی کے نام کی بَرَکت سے میرے دین، جان ،اولاد اوراہل ومال کی حفاظت ہو۔(ترجمہ پڑھنا ضروری نہیں، اوّل آخِر ایک بار درود شریف پڑھ لیجئے) فضیلت: یہ دعا جو روزانہ صبح و شام تین تین بار پڑھ لے اُس کے دین ، ایمان ، جان ، مال ،بچّے سب محفوظ رہیں (اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ)۔ 
 	اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں روزانہ صبح و شام یہ وِرد پڑھتا ہوں ، میرا حُسنِ ظن ہے کہ ڈاکوؤں سے حفاظت اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی رَحمت سے اِسی وِرد کی بَرَکت سے ہوئی ہے۔جب دنیا میں اِس کا یہ ثَمَر( یعنی فائدہ) ہے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مرتے وَقت ایمان بھی سلامت رہے گا۔میری تمام اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں سے مَدَنی التجا ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہیں اور مکتبۃُ المدینہ سے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ حاصِل کر کے اُس کے مطابِق زندَگی گزارنے کی کوشِش کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دونوں جہانوں میں بیڑاپار ہو گا۔(نیکی کی دعوت، ص ۲۹۹) 
صبح و شام کی تعریف
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بھی کیا خوب مَدَنی