Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
101 - 479
جمعہ کے دن عمامہ باندھنے والوں پر 
فرشتوں کا سلام
{4}حضرت سیّدنا عبداللہ ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما نے ( اپنے بیٹے سالم سے)فرمایا : اے فرزند! عمامہ باندھ ! کہ فرشتے جمعہ کے دن عمامے باندھ کر آتے ہیں اور سورج ڈوبنے تک عمامے والوں پر سلام بھیجتے رہتے ہیں۔ (تاریخ ابنِ عساکر ، ۳۷/ ۳۵۵)
با عمامہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی مرحبا
{5}حضرت سیّدنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: عمامہ کے ساتھ ایک جمعہ بے عمامہ کے ستّر جمعوں کے برابر ہے۔ 
(جامع صغیر ، حرف الصاد، الجز الثانی، ص ۳۱۴، حدیث:۵۱۰۱ مختصراً)
	اس حدیث پاک کے تحت علامہ عبدالرء وف مناوی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی نقل فرماتے ہیں کہ نمازِجمعہ کے بارے میں سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کا طریقہ تھا کہ آپ عَلَیْہِ الصلٰوۃُوَالسَّلام عمامہ باندھ کر ہی ادا فرماتے ، حتی کہ مَنقُول ہے کہ اگر حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کبھی جمعہ کے وقت عمامہ شریف نہ پاتے تو مختلف کپڑے جوڑ کر ان کا عمامہ باندھ لیا کرتے۔ 
(فیض القدیر، حرف الصاد، ۴/۲۹۷، تحت الحدیث:۵۱۰۱)