Brailvi Books

اخلاقُ الصالحین
44 - 78
    ہارون رشید نے ایک شخص کو بے جاقید کیا تو اس شخص نے ہارون رشیدکی طرف لکھا اے ہارون! جو دن میری قید اور تنگی کا گزرتا ہے اسی کے مثل تیری عمر اور نعمت کا دن بھی گزر جاتاہے امر قریب ہے اور اللہ تعالیٰ میرے اور آپ کے درمیان ہے جب ہارون نے یہ رقعہ پڑھا اسے رہا کردیا اس پر اور بہت احسان کیا ۔
     (تنبیہ المغترین،الباب الاوّل،صبرہم علی جور الحکام،ص43)
    حضرت ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس لوگ کچھ مال لے کر آئے اور کہا کہ بادشاہ نے یہ مال بھیجا ہے کہ آپ محتاجوں پر تقسیم کردیں ۔ آپ نے وہ سب مال واپس کردیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب ظالم سے حساب لے گا کہ یہ مال کیسے حاصل کیا تو وہ کہہ دے گا کہ میں نے ابراہیم کو دے دیا تو میں خواہ مخواہ جواب دہ بن جاؤں گا اس لئے جس نے یہ مال جمع کیا ہے وہی تقسیم کرنے کے لئے اَولیٰ ہے۔
     (تنبیہ المغترین،الباب الاوّل،صبر ھم علی جور الحکام،ص43ملخصاً)
    حضرت مالک بن دینا ررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ توریت شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے دل میرے قبضے میں ہیں جو میری اطاعت کریگا میں اس کے لئے بادشاہوں کو رحمت بناؤں گا اور جو میری مخالفت کریگا اس کے لئے ان کو عذاب بناؤں گا پھر تم بادشاہوں کو برا کہنے میں مشغول نہ ہو بلکہ میری درگاہ میں توبہ کرو میں ان کو تم پر مہربان کردوں گا ۔
     (تنبیہ المغترین،الباب الاوّل،صبرھم علی جور الحکام،ص43)
    میں کہتا ہوں حدیث شریف میں بھی یہ مضمون آیا ہے ۔ مشکوٰۃ شریف کے 

ص315 میں ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرمایا رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
Flag Counter