Brailvi Books

اخلاقُ الصالحین
39 - 78
اسی طرح سب کے سب شہید ہوگئے ۔مگرکسی نے پانی نہ پیا ۔ اپنی جان کی پروانہ کی سب نے دوسرے بھائی کے لئے ایثار کیا ۔
        (تفسیرابن کثیر،سورۃ الحشر،تحت الآیۃ 9،ج8،ص100)
    اسی طرح چند درویش جاسوسی کی تہمت میں پکڑے گئے سرکاری حکم ہوا کہ ان کو قتل کیا جائے جب قتل کرنے لگے تو ہر ایک نے یہی تقاضا کیا کہ پہلے مجھے قتل کیا جائے تاکہ ایک دو دم زندگی کے دوسرا بھائی حاصل کرے اور میں اس سے پہلے مارا جاؤں۔ بادشاہ نے یہ ایثار دیکھا ،سب کو رہا کردیا ۔
وَ یُطْعِمُوۡنَ  الطَّعَامَ عَلٰی حُبِّہٖ مِسْکِیۡنًا وَّ یَتِیۡمًا وَّ اَسِیۡرًا (پ29،الدھر:8)
ترجمہ کنزالایمان:اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبت پر مسکین اور یتیم اور اسیر کو۔
کی تفسیر میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور صاحبزادگان کا تین دن روزہ رکھنا اور بوقت افطار مسکین کا سوال کرنا ، دوسرے روز کسی یتیم کا سوال کرنا، تیسرے روز کسی قیدی کا اور آپ کا اپنی بھوک اوراپنے عیال کی بھوک کی پروانہ کرنااور سائلین کو دے دینا اعلیٰ درجہ کا ایثار ہے۔
(تفسیر کبیر،ج10،ص746ملخصًا)
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو توفیق دے ۔
ترک ِ نفاق
   سلف صالحین کی عادتِ مبارکہ میں ترک نفاق بھی تھا ان کا ظاہر و باطن عمل خیر میں مساوی ہوا کرتا تھا ۔ ان میں سے کوئی ایسا عمل نہیں کرتا تھا جس کے سبب آخرت میں فضیحت ہو ۔ حضرت خضر علیہ السلام عمربن عبدالعزیزرضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ
Flag Counter