Brailvi Books

اخلاقُ الصالحین
38 - 78
مہمان نے سمجھا کہ آپ بھی کھا رہے ہیں وہ سب کھانا اسی مہمان کو کھلادیا خود بمعہ بی بی اور عیال بھوکے سورہے اس پریہ آیت نازل ہوئی
وَ یُؤْثِرُوۡنَ  عَلٰی  اَنۡفُسِہِمْ وَلَوْ کَانَ بِہِمْ خَصَاصَۃٌ (پ28،الحشر:9)
ترجمہ کنزالایمان:اور اپنی جانوں پر ان کو ترجیح دیتے ہیں اگرچہ انہیں شدید محتاجی ہو
                 (تفسیر ابن کثیر،ج8،ص100)
   اسی طرح ایک بکری کی سری ایک صحابی کے پاس صدقہ آئی تو آپ نے فرمایا کہ فلاں صحابی مجھ سے زیادہ غریب ہے اس کو دے دو ۔ چنانچہ اس کے پاس لے گئے ۔ اس نے دوسرے کے پاس بھیج دی ۔ اس دوسرے نے آگے تیسرے کے پاس یہاں تک کہ پھرتے پھرتے پھر پہلے کے پاس آگئی ۔
 (المستدرک للحاکم،تفسیر سورۃ الحشر،قصۃ ایثار الصحابۃ،الحدیث3852،ج3،ص299)
    صحابہ کرام میں تو یہاں تک ایثار تھا کہ انہوں نے اپنے بھائی مہاجرین کو اپنی سب جائداد نصف نصف تقسیم کردی۔ بلکہ جس کے پاس دو بیویاں تھیں انہوں نے ایک کو طلاق دے کر اپنے بھائی مہاجرکے نکاح میں دے دی ۔ اللہ اکبر ! یہ اخوت وہمدردی جس کی نظیر آج دنیا میں نظر نہیں آتی ۔
     جنگ یرموک میں ایک زخمی نے پانی مانگا ایک شخص پلانے کو آگے ہوا تو ایک دوسرے زخمی کی آواز آئی کہ ہائے پانی ۔ زخمی نے کہا کہ اس بھائی کو پہلے پانی پلادو ۔ وہ شخص آگے لے کر گیا تو ایک اور نے آواز دی کہ پانی ! اس نے بھی کہا کہ اس کو پہلے پانی پلاؤ۔ پھر آگے گیا تو ایک اور آواز آئی اس نے کہا کہ اس کو پانی پلاؤ جب وہ اس کے پاس پہنچا تو وہ شہید ہوگیا تھا۔ پھر دوسرے کے پاس آیا تو وہ بھی شہید ہوگیا تھا۔
Flag Counter