دیکھو سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے کتنی تاکید کے ساتھ بے دینوں سے بچنے کی ہدایت فرمائی ہے ۔ تو کیایہ لوگ (لیڈرانِ قوم ) معاذاللہ!معاذاللہ! رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر بھی تفرقہ اندازی کا اتہام لگائیں گے ۔حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تو اس شخص میں رائی کے برابر بھی ایمان نہیں فرماتے ہیں جو ایسے بے دینوں کو دل سے بھی برا نہ جانے ۔ ( مسلم) واللہ تعالیٰ اعلم
بزرگانِ دین کے اخلاق میں سے ایثار بھی ہے ۔ وہ اپنے نفس پر غیروں کو ترجیح دیا کرتے تھے،اگرچہ ان کو خود تکلیف ہو مگر وہ دوسروں کو راحت پہنچانے کی سعی کیا کرتے تھے ۔
رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک انصاری ایک مہمان کواپنے گھر لے گیا ۔ اس کے گھر میں صرف ایک آدمی کا کھانا تھا ۔ اس نے وہ کھانا مہمان کے سامنے رکھ دیا اوراپنی بی بی کو اشارہ کیا کہ وہ چراغ بجھادے ۔ اس نے بجھادیا مہمان کے ساتھ وہ انصاری آپ بیٹھ گئے اور منہ کے ساتھ چپ چپ کرتے رہے جس سے