Brailvi Books

اخلاقُ الصالحین
12 - 78
نقصان کا موجب ہے۔ مگرافسوس کہ آج کل حقوق اللہ اور حقوق العباد ان دونوں ہی سے غفلت برتی جارہی ہے۔جس کا بھیانک نتیجہ سب کے سامنے ہے کہ امن وچین عنقا ہے اوربدامنی وبے چینی عام ہے ۔اولیاء کرام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی میں ہر وقت سرگرم رہتے تھے اوران کی مبارک زندگیوں میں ایک لمحہ بھی ایسا نہیں نظر آتا جوان سے غفلت میں گزرا ہو۔

    والدی المعظم فقیہ اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس موضوع پر بھی قلم اٹھایا اور ان اللہ والوں کے اخلاق اور ان کے مبارک حالات کو مختصر طور پر جمع فرماکر مسلمانوں کے لئےایک بہترین روحانی تحفہ تیار فرمادیا ہے۔میں درخواست کرتا ہوں کہ اسے باربار پڑھیےاور پڑھایئے ،سنیے اور سنایئے ۔اپنے بچوں کو بھی سمجھائیے اور ان مبارک اخلاق کو اپنائیے۔ خدا تعالیٰ مجھے اور آپ کو ان اللہ والوں کے نقش قدم پرچلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

            ابوالنور محمد بشیر(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)